ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بینی پرساد کی پہلی برسی پر ان کے مجسمے کا افتتاح کیا جائے گا - بینی پرساد ورما کی پہلی برسی

اس موقع پر تاریخی تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بطور محمان خصوصی شرکت کریں گے۔

بارہ بنکی: بینی پرساد کی پہلی برسی پر ان کے مجسمے کا افتتاح کیا جائے گا

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 9:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کی پہلی برسی( 27 مارچ) کے موقع پر ان کے مجسمے کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر تاریخی تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو بطور محمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ اطلاع سابق ریاستی وزیر راکیش ورما نے دی ہے۔ انہوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے جٹ جائیں۔

دراصل بارہ بنکی شہر میں واقع موہن لال ڈگری کالج میں تعزیتی جلسے کے پیش نظر ایک خاص میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں بینی پرساد ورما کے تمام حامیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ورما نے کہا کہ تعزیتی جلسے میں ضلع کے لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں ان تمام افراد کو مدوع کیا جائے گا جو مرحوم بینی پرساد ورما کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ لوگ آج سے ہی اس تقریب کی تشہیر کے لئے جٹ جائیں اور اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانے کی کوشش کریں۔ اس پروگرام کو تاریخی بنانے کے لئے آپ سب جی جان سے لگ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کووڈ پر سارک اجلاس کے لئے پاکستان کی دعوت دی

واضح رہے کہ بینی پرساد ورما کے مجسمے کا افتتاح شہر کے موہن لال ڈگری کالج میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.