ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor Panel اے ایم یو وائس چانسلر کے پینل کی خصوصی میٹنگ تیس اکتوبر کو - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مستقل وائس چانسلر کے پینل کے لیے ایگزیکٹیو کونسل کی 30 اکتوبر اور اے ایم یو کورٹ کی 6 نومبر کو خصوصی میٹنگ ہوگی۔ Special meeting of AMU Vice Chancellor panel on October 30

اے ایم یو وائس چانسلر کے پینل کی خصوصی میٹنگ تیس اکتوبر کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 11:53 AM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رجسٹرار دفتر کی جانب سے کل شب دو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ جاری کردہ پہلے نوٹس کے مطابق 30 اکتوبر 2023 کو دن 12 بجے سر سید ہاؤس میں خصوصی میٹنگ ہوگی، جس میں اے ایم یو کے مستقل وائس چانسلر کے لیے پانچ امیدواروں کا پینل بنایا جائے گا۔ جاری کردہ دوسرے نوٹس کے مطابق 6 نومبر کو یونیورسٹی کے این آر ایس سی ہال میں اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ صبح 11 بجے ہوگی۔ جس میں ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ میں مستقل وائس چانسلر کے پانچ امیدواروں کے پینل میں سے تین ناموں کا انتخاب کرکے صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لیے بھیجا جائے گا۔

اے ایم یو وائس چانسلر کے پینل کی خصوصی میٹنگ تیس اکتوبر کو
رجسٹرار دفتر کی جانب سے کل شب دو نوٹس جاری کیے گئے
یہ بھی پڑھیں:

AMU Joint Action Committee اے ایم یو کے مستقل وائس چانسلر کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

یونیورسٹی رجسٹرار دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں خوشی دیکھی جارہی ہے کیونکہ گزشتہ 18 ماہ سے یونیورسٹی کیمپس میں کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے۔ جس کا مطالبہ یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور سابق طلباء کر رہے ہیں، قبل ازیں طلبا نے علیگڑھ کے بعد نئی دہلی جنتر منتر پر بھی ایک روزہ دھرنا دیا تھا۔

واضح رہے کہ اے ایم یو ملک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے، جس کو اپنی یونیورسٹی کا وائس چانسلر چننے کا حق حاصل ہے۔ جس کے لیے پہلے ایگزیکٹیو کونسل (ای سی) کے اراکین پانچ امیدواروں کا پینل بناتے ہیں۔ اس کے بعد اے ایم یو کورٹ کے اراکین پانچ امیدواروں کے پینل سے تین امیدواروں کے نام صدر جمہوریہ کو بھیجتے ہیں۔ جن میں سے صدر جمہوریہ کسی ایک کو اے ایم یو کا وائس چانسلر پانچ سال کے لیے مقرر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.