دہلی:گذشتہ 31 مارچ 2023 کو دیر رات دہلی کے درخواست گذار عازمین کی قرعہ اندازی میں 2540 خوش نصیب عازمین حج کے انتخاب کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیل کے بعد بروز پیر 3 اپریل 2023 کی صبح دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کھلتے ہی حج بیت اللہ 2023 کے لیے منتخب عازمین کا حج کمیٹی کے دفتر میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں اور ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے حج کمیٹی کے دفتر میں مطلوبہ دستاویزات کی سپردگی اور متعلقہ معلومات کی فراہمی کے لیے کثیر تعداد میں موجود عازمین حج سے ملاقات کرکے انہیں حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفرازی کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں در پیش مشکلات اور اس کے حل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
عازمین حج کے لیے اس سال سرکاری ایلو پیتھک ڈاکٹر سے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکٹ جمع کرنے کی لازمی قرار دینے کی بناء پر عازمین حج کو در پیش مشکلات اور مسائل کے پیش نظر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ہی ایک میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیئر پرسن کوثر جہاں نے حکومت دہلی کے سکریٹری ہیلتھ اور دائریکٹر کو خط لکھ کر فوری طور پر حج منزل میں میڈیکل کیمپ لگانے اور حکومت دہلی کے تحت تمام تر اسپتالوں، ڈسپنسری اور محلہ کلینک کو یہ ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی کہ وہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کی جانب سے حاجیوں کے لیے جاری ہیلتھ سرٹیفیکٹ کی تصدیق کے لیے حکومت دہلی کے تحت آنے والے تمام تر اسپتالوں، ڈسپنسری اور محلے کے کلینک کو ہدایت جاری کریں۔
دریں اثناء حکومت دہلی کے محکمہ صحت نے مورخہ 5 اپریل 2023 بروز بدھ سے حج منزل میں خصوصی کیمپ قائم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ مذکورہ تاریخ میں یہ کیمپ شروع ہو جائے گا۔
اس سلسلے میں تمام حجاج سے گذارش کی گئی ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکٹ میں درج ایکسرے سی بی سی اور دیگر جانچ پہلے سے ہی کسی بھی لیب سے کروا کر رپورٹ کے ساتھ حج منزل، ترکمان گیٹ میں آکر حکومت دہلی کے سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم سے ہیلتھ سرٹیفکٹ پر تصدیق کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق حجاج کرام کو حج اخراجات کی پہلی قسط -/81800 .RS روپے ادا کرنے ہیں۔ بینک آف انڈیا یا یونین بینک میں حج کمیٹی کے اکاونٹ میں یا حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر براہ راست 07 اپریل 2023 تک جمع کرنا لازمی ہے۔ جس کی رسید، اصل پاسپورٹ ، بلیک ان وائٹ2 تصاویر، اپنا دستخط شدہ اور ایک فوٹو چسپاں کیا ہوا حج درخواست فارم اور دیگر مطلوبہ کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں 2023-04-10 تک جمع کرا دیں۔
Special Medical Camp For Pilgrims:حج کمیٹی میں حجاج کیلئےخصوصی میڈیکل کیمپ - medical camp will be organise in haj manzil
حکومت دہلی کے محکمہ صحت نے مورخہ 5 اپریل 2023 بروز بدھ سے حج منزل میں خصوصی کیمپ قائم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔امید کی جاتی ہے کہ مذکورہ تاریخ میں یہ کیمپ شروع ہو جائے گا۔Special Medical Camp For Pilgrims In Haj Committee