ETV Bharat / state

Lucknow Women on Hijab: حجاب پر لکھنو کی خواتین سے خاص بات چیت، احتجاج کا انتباہ - حجاب ہماری زینت ہے

کرناٹک کی مسکان نامی لڑکی کی وائرل ویڈیو نے پورے ملک میں کہرام برپا کردیا ہے۔ ملک کے مخلتف علاقوں سے الگ الگ ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ تو وہیں اس تعلق سے لکھنو کی خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حجاب کے حوالے سے اپنا رد عمل کا اظہارکیا۔ Lucknow Women on Hijab

حجاب پر لکھنو کی خواتین سے خاص بات چیت، احتجاج کا انتباہ

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 5:42 PM IST

ای ٹی وی بھارت Etv Bharat سے بات کرتے ہوئے سید عظمیٰ پروین نے کہا کہ حجاب ہماری آزادی ہے۔ حجاب ہماری زینت ہے، حجاب ہم پہنتے ہیں اور پہنتے رہیں گے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں جس طرح لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی جارہی وہ سراسر غلط ہے۔

حجاب پر لکھنو کی خواتین سے خاص بات چیت، احتجاج کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 21 اور 25 میں سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو یہ آزادی ہے کہ اپنے مذہبی طور کو اپنائیں وہ اپنے مذہب کے اعتبار سے زندگی گزارنے کے لئے آزاد ہیں۔ حجاب کے حوالے سے اس طریقے سے تبصرہ اور پابندیاں ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں حجاب کے حوالے سے اگر کسی طرح کی پابندی عائد کی جاتی ہے یا اس حوالے سے کوئی واقعات سامنے آتے ہیں تو لکھنؤ کی خواتین احتجاجی مظاہرہ کریں گی اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑیں گی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنت حوا نامی طالبہ نے کہا کہ حجاب ہماری شناخت ہے، مذہب اسلام نے اس کی بار بار تاکید کی ہے اور اس پر ہم شدت سے عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حجاب ہم اپنے تحفظ کے لیے پہنتے ہیں اگر کلاس روم میں لڑکیاں اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو وہ کلاس روم میں بھی حجاب لگائیں گی۔ یونیفارم بھی پہنیں گی اور حجاب بھی لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Row: بھوپال میں باحجاب خواتین کی بلٹ سواری پر تنازع

اتر پردیش حکومت نے لڑکیوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے صرف نعرہ دیتے ہیں۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، لیکن نہ بیٹیاں بچ پا رہی ہیں اور نہ ہی ٹھیک سے پڑھ پارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.