اہم بات یہ ہے کہ ریلوے کی اس مہم میں مسلم اور سِکھ طبقہ کے مکانات کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
بریلی میں 'نارتھ ایسٹرن ریلوے' (شمال مشرقی ریلوے) یعنی این ای آر نے اپنی زمین سے تمام تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کی ہے۔
شہر کے شہامت گنج ریلوے گراؤنڈ سے تجاوزات ہٹانے کی مہم کے تحت درجنوں مکانات سے تجاوزات کے اضافی حصّہ کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تقریباً ایک سو مکانات پر لال رنگ سے نشان لگائے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ شہامت گنج ریلوے گراؤنڈ سے ماڈل ٹاؤن ہوتے ہوئے گاندھی نگر تک تقریباً ایک سو مکان ریلوے کی کارروائی کے زد میں آ سکے ہیں۔
حالانکہ این ای آر ریلوے نے کچھ ایک مکانوں پر بُلڈوزر چلاکر کئی مکانوں کی آراضی سے اضافی تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے۔ ریلوے نے ایک پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ کئی دہائیوں سے ریلوے کی زمین پر مکان بناکر رہنے والے شہریوں کو اب یہ زمین شرطیہ طور پر خالی کرنی ہوگی۔
اس کے علاوہ ریلوے گراؤنڈ پر لکڑی کا کاروبار کرنے والے تمام تاجروں کو بھی اپنا ٹھکانا بدلنا ہوگا۔ ریلوے ابتدائی طور پر کارروائی کرکے اپنی مہم روک دی ہے۔
ریلوے نے ہدایت کی ہے کہ لوگ اپنی زمین کے علاوہ ریلوے کی آراضی پر غیر قانونی قبضہ خود ہٹا لیں اور اضافی تعمیرات کو خود مسمار کر لیں۔ اگر مقامی افراد ایسا نہیں کرتے ہیں تو لو ریلوے بُلڈوزر چلاکر مکانوں اور دکانوں کو مسمار کرے گا۔
جس میں زیادہ نقصان ہونے کے امکانات ہیں۔ ریلوے نے لال نشان لگاکر اپنی حد قائم کر لی ہے۔ ریلوے نے اپنی زمین کی پیمائش کر لی ہے، جس کے مطابق شہامت گنج ریلوے گراؤنڈ پر پر ریلوے کی تقریباً 85 میٹر زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے۔
اب تک 22 لوگوں نے اپنے مکان سے تجاوزات کو خود ہی توڑکر ختم کر دیا ہے۔ یہ اتفاق ہے کہ شہامت گنج ریلوے گراؤنڈ سے ماڈل ٹاؤن ہوتے ہوئے گاندھی نگر تک سِکھ اور مسلم کنبوں کے سب سے زیادہ مکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی میں تجاوزات کا معاملہ: 80 مسلم کنبوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس