مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں بدھ کو سینکڑوں لوگوں نے وراٹ کوہلی کی دیوانگی میں ایک دکاندار کی طرف سے مفت میں پیش کی گئی چکن بریانی کا مزہ چکھا۔ غور طلب ہے کہ شہر میں واقع مقبول چکن بریانی کی دکان کے مالک نے وراٹ کوہلی کی پچاسوی سنچری کے پورا ہونے پر آفر شروع کیا ہے جس میں یہ دکاندار اپنی مشہور چکن بریانی پر لوگوں کو اتنا ہی ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے جتنا کہ وراٹ کوہلی ورلڈ کپ میچ کے دوران رن بنا رہے ہیں۔ یعنی چکن بریانی کی ایک پلیٹ جو 60 روپے میں ملتی تھی، یہاں پر وہ بریانی کسٹمر کو فری میں دی گئی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران زبردست فارم میں رہنے والے وراٹ کوہلی نے اپنی پچاسویں سنچری بنائی اور ہندوستان کو فائنل میں پہنچانے کا تحفہ دیا ہے۔
وراٹ کوہلی کی پچاسویں سنچری مکمل ہونے کے موقع پر کسٹمرز کو 'مقبول چکن بریانی' کی دکان پر چکن بریانی کی مفت پلیٹیں دی گئیں۔ آج کے میچ میں خاص بات یہ رہی کہ محمد شامی نے بھی نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی کی ونڈے میں 50ویں سنچری، سچن تنڈولکر کی بادشاہت ختم
ہوٹل کے مالک دانش رضوان نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے 50 سنچریاں مکمل کی اور جیت کا تحفہ دیا ہے۔ ہماری طرف سے منفرد پیشکش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہندوستان کی جیت پر ہم لوگوں کو مفت بریانی کھلاتے رہیں گے۔