ETV Bharat / state

اکھلیش یادو نے خواجہ معین الدین چشتی کے درگاہ چادر بھیجی - خواجہ معین الدین چشتی

Akhilesh Yadav Send Chadar To Ajmer Sharif Dargah ہندوستان کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا 812 واں سالانہ عرس 18 جنوری 2024 کو منعقد ہوگا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے حضرت خواجہ اجمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک چادر بھیجی ہے۔

اکھلیش یادو نے خواجہ معین الدین چشتی کے درگاہ چادر بھیجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 3:38 PM IST

لکھنو: ریاست اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے موجودہ سربراہ اکھلیش یادو کی جانب سے حضرت خواجہ اجمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک چادر بھیجی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو بھی اجمیر شریف میں 18 جنوری سے شروع ہونے والا عرس مبارک کے لئے پر جوش ہیں۔

اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی ترقی و خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خواہشات کے ساتھ حضرت پیر برکت میاں ہاشمی نیازی مداری قومی صدر چشتیہ کمیٹی اترپردیش کو چادر سپرد کی ہے۔ وہ چادر اس برس عرس کے موقع پر پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش سے 800 سے زائد زائرین اجمیر شریف پہنچیں گے

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری، ایم ایل اے اوم پرکاش سنگھ، مبین خان، ریاستی نائب صدر سماج وادی اقلیتی سبھا اظہر جمال سونو، عرفان احمد پنڈ، انس خان، صمد فاروقی، راشد علی، فیضان اشرف وغیرہ موجود تھے۔

دوسری طرف ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ میں ہندوستان کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا 812 واں سالانہ عرس 18 جنوری 2024 کو منعقد ہوگا۔اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں سے زائرئن اجمیر شریف پہنچ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.