لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ پارٹی سبھی طبقات کے فلاح وبہبود اور ان کے سپنوں کو پورا کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ آج یہاں جاری بیان کے مطابق اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کو آگے بڑھانے کی حامی رہی ہے۔ پارٹی سماجی انصاف کے ذریعہ سبھی طبقات کے فلاح و بہبود ار ان کے سپنوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔سال 2023 کے سیاسی امکانات کی وجہ سے 2024 میں فرقہ واریت اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے لائن کھینچ جائے گی اور قومی سیاست میں سماج وادی نظریہ کا راستہ نکلے گا۔Akhilesh On Welfare
سابق وزیراعلی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پورے طور سے ہندوستانی آئین میں یقینی رکھتی ہے۔ پارٹی جمہوریت، سماج وادی اور سیکولرزم کے لئے کمربستہ ہے۔ ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ سے پرعزم ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کے حالات پر گہر نظر رکھنے کے ساتھ سماج وادی پارٹی ملکی مفاد میں مضبوطی سے سیاسی مداخلت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا مقصد سماج وادی سماج کا قیام اور ہر طرح پر انصاف اور مساوات کو قائم کرنا ہے۔ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے پارٹی کی پالیسیاں قومی متبادل ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا نظریہ قومی ہے۔ سماجی انصاف اور قومی مفاد کے لئے سماج وادی پارٹی نظریہ سب سے بالا تر ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اپنی پالیسیوں اور پروگرام کے ذریعہ ہمیشہ قومی سیاست کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو جب جب خدمت کا موقع ملا ہے تب تب اس نے ملک کی عوام کے لئے مفاد عامہ اور اعلی ترین کام کئے ہیں۔ سماج وادی حکومتوں کے دوران پارٹی کی پالیسیوں پر چل کر کئے گئے کاموں کو دوری ریاستوں اور ملک کی سرکاروں نے اپنایا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی معاشی، سماج اور زرعی پالیسیاں ایک دم واضح ہیں۔ پارٹی ہمیشہ چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو بڑھاوا دینے کی حامی رہی ہے۔ آج کے موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے واضح ہے کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری ہی ملک میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav on BJP بی جے پی اقتدار میں کسان تباہ حال: اکھلیش
یو این آئی