سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو منگل کے روز میرٹھ دورے پر ہیں۔ وہ یہاں ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ وہیں شہید دھن سنگھ کوتوال کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔
مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو میرٹھ میں ہونے والی عوامی جلسے کے ذریعے مشن 2022 کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اکھیلیش یادو کا یہ مغربی اترپردیش کا دورہ کئی لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے۔
قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ اکھیلیش یادو نہ صرف کسان تحریک کے چلتے کسانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں گے، بلکہ 2020 کے انتخابات کا آغاز بھی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
حریت وشجاعت کی پیکر، جھانسی کی رانی مہارانی لکشمی بائی
سماجوادی پارٹی کے رہنما اتل پردھان نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی کےصدر کی تقریب 23 مارچ طے ہے۔ اکھیلیش یادو موانا کے نوجیون کسان ڈگری کالج میں شہید دھن سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے بعد وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے گلی۔ گلی جاکر تشہیر کر رہے ہیں۔