لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا قومی کنونشن 29 ستمبر کو لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔ اس سے ایک دن پہلے 28 ستمبر کو ریاستی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ایس پی کی طرف سے جاری ایک بیان میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کے حوالے سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ SP National Convention in Lucknow
بیان کے مطابق قومی اور ریاستی کانفرنس میں ایس پی کے قومی اور ریاستی صدور کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایس پی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کو قومی اور ریاستی سطح پر تنظیمی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن افسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں ملک و ریاست کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ کانفرنس میں ایس پی کے اپنے کردار کی سمت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Meets Ramakant Yadav اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے پھنسایا جارہا ہے، اکھیلیش
اکھلیش نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے ملک میں سیاسی اور اقتصادی بحران پیدا کرکے جمہوری نظام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے ان کانفرنس میں پارٹی کے موثر رول پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی حکمت عملی بھی کانفرنس میں طے کی جائے گی۔
یو این آئی