سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے یوگا ڈے کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی اور ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یوگا ڈے سے کیا مراد ہے؟ اسے کیوں منایا جانا چاہیے۔ لوگوں کے پاس اس کا معقول جواب ہے کیا؟ دراصل اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ریاست بھر کے مدارس میں یوگا ڈے پر پروگرام کے اہتمام کی ہدایات جاری کی ہے، جس پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے کہا کہ جہاں تک یوگا کا تعلق ہے تو یہ اچھی بات ہے، لوگ اپنے گھروں میں یوگا کر سکتے ہیں، پہلے اکھاڑے میں یوگا ہوتا تھا جہاں پہلوان ورزش کے لیے جاتے تھے، کیا پہلے یوگا نہیں ہوتا تھا، ہاں پہلے ٹریننگ کی کیا کمی تھی؟ جب سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان سے پوچھا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ یوگی حکومت کی جانب سے مدارس اور درگاہوں میں یوگا ڈے کا اہتمام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس سوال پر ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے جواب دیا کہ یوگی حکومت مدارس میں پریشانی پیدا کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq ملک کسی ایک مذہب یا پھر سیاسی جماعت کا نہیں
انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ بچے مدارس نہ جائیں۔ مسلمان بچے مذہبی تعلیم حاصل نہ کریں۔ اس کے علاوہ ان کا اور کیا ارادہ ہو سکتا ہے۔