ETV Bharat / state

اعظم خان نے سیتاپور جیل میں عید کی نماز ادا کی - سیتا پور جیل

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے آج تقریباً دو سو قیدیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

SP MP Azam Khan, his wife, son celebrate Eid in Sitapur Jail
اعظم خان نے سیتاپور جیل میں عید کی نماز ادا کی
author img

By

Published : May 25, 2020, 7:12 PM IST

سیتا پور جیل انتظامیہ نے رمضان کے دوران روزہ رکھنے والے قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’تہوار کے موقع پر سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اعظم خان کے علاوہ تمام مسلم قیدیوں نے عید کی نماز ادا کی۔ اس دوران کھانے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ قیدیوں کو پوری۔ترکاری اور کھیر دی گئی۔

اعظم خان نے سیتاپور جیل میں عید کی نماز ادا کی

رامپور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ اور ان کے فرزند کو عبداللہ کے پیدائشی سرٹیفیکٹ بنانے میں جعلسازی کے ایک مقدمہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گذشتہ فروری میں جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ انہوں نے عدالت کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی تھی۔

اعظم خان کے خلاف کل 86 مقدمہ درج ہیں جبکہ وہ محمدعلی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.