انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے کسانوں کے خلاف جو بل پاس کیا ہے، اس سے کسانوں کو نقصان اور سرمایہ دار لوگوں کو فائدہ ہوگا لہذا کاشتکار اپنی ہی زمین پر مزدور بن کر رہ جائے گا۔ کاشتکاروں کا اس حکومت نے مکمل طور پر استحصال کیا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت اور یوگی حکومت دونوں جملہ بازی کی سرکار ہیں، ان کے سارے منصوبے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ جمہوریت میں ہر انسان کو احتجاج کر اپنی جائز مانگ رکھنے کا حق ہے لیکن اس حکومت میں احتجاج کرنے والوں پر مقدمے درج کیے جا رہے ہیں اور لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔'