بریلی: اترپردیش میں ضلع بریلی کے بہیڑی اسمبلی نشست سے منتخب ایس پی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر عطاءالرحمٰن کو سماجوادی پارٹی نے اسمبلی مشاورتی کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے عطا الرحمٰن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کمیٹی کا رکن بنایا ہے۔ اس کمیٹی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، لال جی ورما، روی داس مہروترا شامل ہیں۔ Ataur Rehman in Legislative Advisory Committee
اسمبلی مشاورتی کمیٹی اُن نکات کا انتخاب کرتی ہے، جن کو ایوان کی کارروائی کے دوران پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد طے منصوبہ کے مطابق پارٹی متعلقہ مسائل کو ایوان کی کارروائی میں اُٹھاتی ہے۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی صدارت میں بنی کمیٹی میں عطاء الرحمٰن کو رکن منتخب کیے جانے سے اُن کے سیاسی قد میں اضافہ مانا جا رہا ہے۔
غورطلب ہے کہ وزیر عطاءالرحمٰن بریلی بہیڑی اسمبلی نشست سے تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ پچھلی مرتبہ عطاءالرحمٰن نے یوگی حکومت میں وزیر رہ چکے وزیر محصولات چھترپال گنگوار کو شکست دی تھی۔ Ata-ur-Rehman appointed member of Legislative Advisory Committee
مزید پڑھیں:
عطاءالرحمٰن کو اسمبلی انتخابات میں ملی کامیابی کئی معنوں میں اہم ہے۔ دراصل عطاالرحمٰن کو سیاسی فرقہ وارانہ ماحول میں بھی ملسم معاشرے کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر مسلم ووٹروں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ ووٹ کیا تھا جس کی وجہ سے عطاءالرحمٰن کو تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار ووٹ ملے تھے۔ جب کہ چھترپال کو تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار ووٹ ملے تھے۔ بریلی ضلع کے نو اسمبلی نشستوں میں سے سات پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ باقی دو سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کے دونوں رکن مسلمان ہیں۔