ETV Bharat / state

Ziaur Rahman Barq On Nupur Sharma: جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور احتجاج کرنے کا حق، ضیاء الرحمٰن برق

مرادآباد کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ اس جمہوری ملک میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن حکومت پولیس کے ذریعے مظاہرین پر کارروائی کر کے ان کو جیل بھیج رہی ہے۔ Ziaur Rahman Barq slams Nupur Sharma

جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور احتجاج کرنے کا حق، ضیاء الرحمٰن برق

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 4:33 PM IST

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد اسمبلی کندرکی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ جن لوگوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی وہ معافی کے لائق نہیں ہیں۔ ان لوگوں پر مقدمہ درج کر کے جلد سے جلد جیل بھیجا جانا چاہیے۔ Ziaur Rahman Barq slams Nupur Sharma

جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور احتجاج کرنے کا حق، ضیاء الرحمٰن برق

اس جمہوری ملک میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن حکومت پولیس کے ذریعے مظاہرین پر کارروائی کر ان کو جیل بھیج رہی ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ احتجاج کیے گئے، لیکن پولیس نے حکومت کے اشارے پر مظاہرین کو جیل بھیج دیا، وہ لوگ بے گناہ ہیں۔ اگر احتجاج کرنے والے اپنا میمورینڈم سرکار کو دینا چاہتے تھے تو انہیں اس کی اجازت ملنی چاہیے تھی، مگر سرکار کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ صحیح نہیں ہیں۔

ضیاء الرحمن نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت اسمبلی یا پارلیامینٹ چل رہی ہوتی تو میں اور میرے دادا محترم شفیق الرحمن برق اس معاملے کو پارلیامینٹ میں ضرور اٹھاتے۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن برق نے مزید بولتے ہوئے کہا کہ میں ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعے اپنے اسمبلی اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جس طرح سے بھارتی جنتا پارٹی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے، وہ اس میں دخل دیں اور سرکار کی سرزنش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remarks Row: دہلی پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتار کرلیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.