اس سے قبل معاویہ علی نے کہا تھا کہ 'ان کے لیے اسلام پہلے ہے اور بعد میں وہ بھارتی ہیں' ان کے اس بیان پر خوب بحث ہوئی تھی اور آج پھر معاویہ علی نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے ترنگے غبارے کو اڑایا۔
انھوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کی رامائن میں ایک دھوبی نے سیتاجی کی اگنی پریکشا رام سے دلوائی تھی اسی طرح مسلمانوں نے تو اپنی اگنی پریکشا 1947 میں ملک کو آزاد کرا کر دے دی تھی اسی کے ساتھ معاویہ علی نے کہا کہ آج عوام کو ترنگے کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے'۔
معاویہ علی نے کہا کہ 'آج ہی کے دن سنہ 1950 کو بابا بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کو آئین دیا تھا اور اسی آئین اور ترنگے کی حفاظت کے لیے 26 جنوری ویسے تو ہمیشہ منائی جاتی ہے لیکن اس بار زیادہ زور شور سے منانے کی ضرورت اس لیے تھی تا کی گونگی بہری حکومت جو آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتی ہے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کر پائے سبھی کو ایک ہاتھ میں ترنگا اور دوسرے ہاتھ میں آئین لے کر اس ملک کو بچانے کی کوشش کرنی ہے آج بھی مسلمان کو گھس پٹھیے کے نام پر نکال کر حراستی کیمپ میں بھیجنے کی بات کر رہی ہے'۔