اترپردیش کے ضلع رامپور سے سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر و موجودہ رکن اسمبلی اعظم خاں کی طبیعت میں اب بہتری کی اطلاع ہے، لیکن وہ کچھ روز تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔ SP Leader Azam Khan Condition Improves: Hospital
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں دہلی کے سرگنگا رام اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا جہاں اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ اس کی تازہ صورتحال بیان کرتے ہوئے رامپور میں اعظم خان کے قریبی اور سابق امیدوار رکن پارلیمان فراست علی خاں نے بتایا کہ 'اعظم خاں کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے'۔ SP Leader Azam Khan Condition Improves
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں ہوئی دشواریوں کی وجہ سے ان کو سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت اعظم خاں کی طبیعت بگڑی اس دوران اعظم خاں کے فرزند رکن اسمبلی عبداللہ اعظم وہاں موجود تھے اور وہ اعظم خاں کو فوری طور پر سرگنگا رام ہسپتال لے گئے جہاں ان کا علاج کئی اہم ڈاکٹروں کی موجودگی میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کئی جانچیں بھی کرائی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیل سے رہا ہونے والے اعظم خاں کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔