ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آج سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے عہدیداران اور کارکنان نے ایس پی ہائی کمان کی ہدایت پر شہر کے محلوں، گھروں اور گاڑیوں پر پارٹی کا پرچم لگا کر 'جھنڈا لگاؤ مہم' SP Jhanda Lagao Campaign کی شروعات کی۔
اکھیلیش یادو کی ہدایت پر 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جھنڈا لگانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایس پی کے ہر ضلعی تنظیم کو ہدایت دی گئی کہ ہر بوتھ لیول ورکر سے لے کر پارٹی عہدیدار اور پارٹی حامیوں کے گھروں اور گاڑیوں (سائیکل، موٹر سائیکل، کاروں) پر ایس پی کا جھنڈا لگایا جائے۔ پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی پرچم لگانا لازمی بنائیں۔
ودھان سبھا 61 کے نائب صدر تنویر حسین کی قیادت میں نوئیڈا میں بعض مقامات پر پرچم لگا کر اس مہم کو کامیاب بنایا گیا ۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما سید آفاق، سلطان انصاری، محمد باقر، سنیل کمار اور امریش کمار بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکنان نے اپنے اپنے دفاتر اور گاڑیوں پر بھی پرچم لگائے۔
مزید پڑھیں: UP Election 2022:سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی جانب سے مشترکہ اجلاس