ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: چمروہ کے رکن اسمبلی اور ایس پی امیدوار نصیر احمد خان نے پرچہ داخل کیا - ایس پی امیدوار نصیر احمد خان نے پرچہ داخل کیا

ریاست اترپردیش میں ہونے والی سب سے بڑی انتخابی جنگ کے لئے رامپور کے چمروہ سیٹ سے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار نصیر احمد خاں Samajwadi Party candidate Naseer Ahmad Khan نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعد جب وہ باہر آئے تو میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیے بنا ہی اپنی کار میں بیٹھ کر چلے گئے۔

چمروہ کے رکن اسمبلی اور ایس پی امیدوار نصیر احمد خان نے پرچہ داخل کیا

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 9:11 PM IST

رامپور: یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ رامپور کی چمروہ اسمبلی سیٹ سے موجودہ رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار نصیر احمد خان نے کلیکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

چمروہ کے رکن اسمبلی اور ایس پی امیدوار نصیر احمد خان نے پرچہ داخل کیا

اس دوران جب وہ پرچہ نامزدگی داخل کرکے باہر آئے تو ہمارے سوالوں کے جواب دیے بغیر ہی بہت تیزی سے چہل قدمی کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں سوار ہوکر چلے گئے۔

واضح رہے کہ نصیر احمد خاں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان کے کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔

سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں نصیر احمد خان نے 87 ہزار 400 ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف علی یوسف علی کو شکست دی تھی اور رکن اسمبلی بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Former MLA Muawiya Ali File Nomination: سماج وادی پارٹی نے دیوبند سے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا؟

نصیر احمد خان کے اسمبلی حلقہ چمروہ کے لوگوں کی مانیں تو انہوں نے اپنے پانچ سالہ مدکار میں ترقیاتی کاموں پر بالکل توجہ نہیں دی اور ترقیاتی کاموں کے لئے ان کے اسمبلی کھاتے میں وصول ہونے کروڑوں روپیوں کی رقم کو بھی انہوں نے واپس کر دیا۔

وہیں نصیر احمد خاں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران کافی علیل رہے اور کورونا کے بھی شکار ہو گئے تھے اس لئے وہ ترقیاتی کام نہیں کرا سکے۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اترپردیش میں کس کے سر ہوگا وزیر اعلی کا تاج اور رامپور کے چمروہ سیٹ سے کس پارٹی یا امیدوار کا پرچم لہرائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.