ETV Bharat / state

UP Urban Local Body Election سماج وادی پارٹی نے تمام 17میئر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - ایس پی نے میئر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

سماج وادی پارٹی نے اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام 17 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے چار اور 11مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور کاونٹنگ 13مئی کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 9:31 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں مقامی بلدیاتی انتخاب میں اتحادی جماعت راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کو نظر انداز کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے بدھ کو ریاست کے سبھی 17میونسپل کارپوریشن کے لئے میئر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کے ذریعہ جاری فہرست میں پارتی نے آگرہ میونسپل کارپوریش سے جوہی پرکاش جاٹو کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ جھانسی سے ستیش جتاریا، شاہجہاں پور سے ارچنا ورما، فیروزآباد سے مسرور فاطمہ اور سہارنپور سے نور حسن ملک پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

اس کے علاوہ میرٹھ سے سیما پردھان لکھنؤ سے وندنا مشر، کانپور سے وندنا واجپئی، غازی آباد سے پونم کھتری سکندر، وارانسی سے اوپی سنگھ، پریاگ راج سے اجئے شریواستو، علی گڑھ سے ضمیر الخان، بریلی سے سنجیو سکسینا، مرادآباد سے سید رئیس الدین، گورکھپور سے کاجل نشاد، اجودھیا سے ڈاکٹر آشیش پانڈے اور متھرا۔ورنداون سے پنڈٹ تلسی رام شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو مراحل میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی نامزدگی کی تاریخ ختم ہوچکی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے چار اور 11مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور کاونٹنگ 13مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب پارٹی میں موثر کردار ادا کرنے والے شیوپال بلدیاتی انتخابات میں ایس پی کو سبقت دلانے کے ارادے سے رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں کا ماننا ہے کہ تنظیم سے جڑے ہوئے لوگ شیوپال کو صرف پسند ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کی بات کو سن کر اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ایس پی میں پوری طرح خود کو وقف کرچکے شیوپال بلدیاتی الیکشن میں پارتی کی جیت کے حوالے سے ایک حکمت عملی کے ساتھ چلتے ہوئے کوئی کسر چھوڑنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں شیوپال ایس پی سے الگ ہوکر ایک نئی راہ پر نکل گئے تھے جس کا فائدہ نہیں نا کہیں حکمراں جماعت بی جے پی نے اٹھا لیا تھا لیکن اس بار شیوپال کے پوری طرح ایس ی کے ساتھ کھڑے ہونے سے نقصان کے امکانات تقریبا ختم ہوچکے ہیں۔

اٹاوہ کے سینئر صحافی ہیم کمار شرما نے بتایا کہ شیوپال کی پارٹی میں خاصی پکڑ آج بھی ہے۔ کارکن ان کی بات کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ہر حال میں مانتے بھی ہیں۔ شیوپال کے قریبی مانتے ہیں کہ شیوپال نے بھی اندرونی طر پر اس بات کا اشارہ پارٹی کارکنان کو دے دیا ہے کہ پارٹی سے جو بھی آفیشیل امیدوار اتارا جائے اس کی حمایت میں ہر ہر حال میں کام کرنا ہے اور اس کو جیت سے ہمکنار کر کے پارٹی کو مضبوطی فراہم کرنی ہے۔ اس لئے شیوپال لگاتار میٹنگ پر میٹنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ فی الحال انہوں نے اپنے آبائی ضلع اٹاوہ میں کیمپ کررکھا ہے۔

مین پوری لوک سبھا ضمنی الیکشن میں شیوپال اس کردارمیں دکھائی دے رہے تھے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی ان کا کردار اہم مانا جارہا ہے۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے چچا شیوپال سنگھ یادو سے جڑے ہوئے لوگوں کی لسٹ طلب کی ہے۔جسے اکھلیش یادو ایک ایک کر کے فائنل کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ پارٹی کے معتبر ذرائع دعوی کرتے ہوئے کہ بلدیاتی الیکشن میں اسٹار انتخابی مہم سازوں کی لسٹ میں شیوپال سنگھ یادو اہم لوگوں میں شامل کئے گئے ہیں۔ جلد ہی ایس پی اپنے اسٹار انتخابی مہم سازوں کی فہرست بھی جاری کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Municipal Elections 2023: زینب جہاں نے ٹھکرایا بی جے پی کا ٹکٹ، آزاد امیدوار کے طور پر الکشن لڑنے کا اعلان کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.