مرکزی قبائلی وزارت کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ کمیشن نے سون بھدر ضلع کے امبھا گاؤں کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔حالانکہ جائے وقوع کی یاترا ٹلنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔اس ٹیم کو آج دوپہر بعد سون بھدر پہنچنا تھا۔
کمیشن نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع اور نشرخبروں پر نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ ہفتے اس ضلع کے امبھا گاؤں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔اس ٹیم میں کمیشن کے صدر نند کمار سائیں،کمیشن کی رکن مایا چنتامن اواناتے،جوائنٹ سکریٹری ایس کے راٹھو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر کے دوبے کو شامل کیاگیاتھا۔
ٹیم کو مرزا پور کے سب ڈیویژنل کمشنر اور وارانسی ڈویژن کے اڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کرنی تھی۔
معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اترپردیش کے چیف سکریٹری ،پولیس ڈائریکٹرجنرل،سون بھدر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کئےتھےاور حقائق پر مبنی کارروائی کی رپورٹ سونپنے کو کہاتھا۔