رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں سونیا گاندھی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ '15 لاکھ روپے، 2 کروڑ نوکریاں، کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے سمیت وزیراعظم مودی نے کئی وعدے کیے لیکن کسان اب سمجھ چکے ہیں کہ ان کی آمدنی دو گنا کرنے کا وعدہ ایک جملہ تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے تاجروں کے کاروبار کو برباد کر دیا۔'