پولیس نے بتایا کہ سیمریا گاؤں باشندہ روہت لال (60) اہل خانہ کے ساتھ اتوار کو سلہٹ ڈیم پر گھومنے گئے تھے۔ وہاں کافی بھیڑ تھی۔ کنبے کے سبھی لوگ ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانے پینے کا انتظام کر رہے تھے۔ بھنوروں کے جھنڈ نے حملہ بول دیا جس سے سبھی افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دپیندر(10) کو مردہ قرار دے دیا۔
اہل خانہ کے مطابق دیگر اراکین ابتدائی علاج کے بعد گھر چلے گئے لیکن پیر کی صبح روہت لال کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں لاشیں پورسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔