ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں بیٹے کی موت، والد زخمی

اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے منجھن پور علاقے میں دوگاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر کی زد میں آنے سے سائیکل سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متوفی کے والد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں بیٹے کی موت، والد زخمی
سڑک حادثے میں بیٹے کی موت، والد زخمی
author img

By

Published : May 18, 2020, 2:59 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'اوسا گاؤں کا باشندہ راکیش کمار اپنے بیٹے لولیش (17) کے ساتھ کادی پور گاؤں واقع ایک اینٹ بھٹے پر کام کرتے ہیں۔ اتوار کی رات سائیکل سے باپ۔بیٹے گھر لوٹ رہے تھے۔

اس درمیان غورا گاؤ ں کے نزدیک ٹرکٹر اور ڈمپر کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی جس کی زد میں سائیکل سوار دونوں باپ۔بیٹے آگئے۔'

اس حادثے میں بیٹے لولیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ والد راکیش کمار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ زخمی والد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.