پولیس حکام کے مطابق ایسے افراد کی نشان دہی کی جارہی ہے جن کی نوکریاں اس گینگ نے مختلف محکموں اور اداروں میں لگوائی۔ ان اداروں کی تلاش جاری ہے۔ نشاندہی کے بعد متعلقہ اداروں کو خط لکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق دہلی پولیس کی کانسٹیبل بھرتی امتحان میں پکڑے گئے سالور گینگ (Solver Gang) کی کمانڈ 3 افراد کے ہاتھ میں تھی۔
ایک ملزم روی کمار محکمہ انکم ٹیکس میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کے عہدے پر تعینات ہے اور دوسرا ملزم اروند عرف نین وزارت داخلہ امور میں، جبکہ تیسرا ملزم دنیش پرجاپتی عرف جوگی جلد ہی اسی عہدے پر تقرری ہونی تھی۔
عہدیداروں کے مطابق ملزمان نے دہلی اور ہریانہ پولیس میں 50 سے زائد نوجوانوں کو نوکری دلوائی ہے۔ جبکہ دیگر محکموں میں بھی درجنوں افراد کو ملازمت لگوائی گئی ہے۔ ب سب پولیس کے راڈار پر ہیں۔
مزید پڑھیں:
ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام سے 25 لاکھ روپے کا گٹکھا ضبط
ایسے لوگوں کی نوکریاں بھی جائیں گی اور سزا الگ سے تفویض کی جائے گی۔ اتھ ہی پیسے الگ سے جائیں گے۔