ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں سماجی کارکن راجیش شکلا روزانہ صبح اپنی پوری ٹیم کے ساتھ گنگا کی صفائی کے سلسلے میں کشتی پر سوار ہوتے ہیں اور دور دراز علاقوں تک گنگا کی صفائی کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کو صاف ستھرا رکھنے کا اعلان بھی کرتے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ گنگا میں گندگی پھیلانے والوں کے لیے جرمانے کی رقم 100 روپیہ سے لے کر 25 ہزار روپیے تک متعین کی گئی ہے اور سزا کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
راجیش ان تمام کوششوں کو لے کر کے ہاتھ میں ترنگا اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ روزانہ گنگا کی صفائی کے متعلق لوگوں میں بیداری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں عوام کا بھی بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔