ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماجی تنظیم نے غریبوں میں کمبل تقسیم کئے - حکومت کی امداد غریبوں تک پہونچنا مشکل

سماجی تنظیم دیش پریمی ایکتا منچ کی جانب غریب بے سہاروں میں تقریبا 200 کمبل تقسیم کئے گئے۔

بارہ بنکی: سماجی تنظیم نے غریبوں میں کمبل تقسیم کئے

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 6:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں غریب، بے سہارا افراد کے درمیان سماجی تنظیم دیش پریمی ایکتا منچ کی جانب سے آج کمبل تقسیم کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق آج ضلع بارہ بنکی میں سابق رکن اسمبلی شیوکرن سنگھ کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نشاندہی کے بنیاد پر غریب بے سہارا افراد میں سماجی تنظیم دیش پریمی ایکتا منچ کی جانب تقریبا 200 کمبل تقسیم کئے گئے۔

ویڈیو

اس تعلق سے دیش پریمی ایکتا منچ کے کنوینر ذاکر خان نے بتایا کہ ”رواں برس 250 کمبل تقسیم کرنے کا ٹارگیٹ تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے 200 کمبل ہی اب تک تقسیم ہو پائے ہیں۔

وہیں اس پروگرام کے محمان خصوصی شیو کرن سنگھ نے دیش پریمی ایکتا منچ کی سماجی خدمات کے لئے مزید ستائیش کی اور دیگر سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غریبوں کی خدمت کے لئے آگے آئیں. کیونکہ حکومت کی امداد غریبوں تک پہونچنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:

نئے سال پر مریضوں میں پھل تقسیم

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر آپ کو مدد دے گی تو وہ ٹیکس کی شکل میں آپ سے وصول کرے گی اس لئے بہتر یہی ہے کہ سماجی تنظیم غریبوں کی خود مدد کرے۔

واضح رہے کہ اس تنظیم کی جانب سے ہر سال مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان میں میڈکل کیمپ سے لے کر دیگر پراگرامز شامل ہیں۔ جو غریب بے سہارا افراد کے لئے کئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.