میرٹھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور جدید تعلیم سے آراستہ کرانے والے سر سید احمد خان کی یوم ولادت کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں منائی جاتی ہے ۔ اسی کے میرٹھ میں بھی سر سید ایجوکیشنل سوسائٹی اور چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اشتراک سے 15 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کیے جانے کا اعلان کیا گیا جس میں نئی نسل تک سر سید احمد خان کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے گا۔
17 اکتوبر کو سر سید احمد خان کی یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو نہ صرف ملک ہندوستان میں بلکہ پوری دنیاں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارغ طلباء و طالبات وہ چاہے کسی بھی شعبہ میں ملازمت میں ہوں۔ وہ اس دن کو جشن سر سید کے عنوان سے مناتے ہیں۔ سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے لے جانے کا بھی عہد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Students Supporting Palestine اے ایم یو میں فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر ایف آئی آر درج
اسی مناسبت سے میرٹھ میں بھی سر سید احمد خان کی یوم ولادت پر علی گڑھ اولڈ بائز سوسائٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور سر سید ایجوکیشنل سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں سے میرٹھ اور اس کے اعتراف کے اضلاع میں اسکول کالج میں سر سید احمد خان کی تعلیمات کو عام کرنے کے مقصد سے 15 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔