بنارس کے ندیشر پولیس چوکی میں سماجی دوریاں پر عمل نہیں کرنے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دوپہر کا کھانا پولیس چوکی پر تقسیم کیا جا رہا تھا اور درجنوں افراد بھیڑ لگا کر کھانا لے رہے تھے۔
اس دوران کئی پولیس اہلکار بھی موجود تھے، لیکن ان کی موجودگی میں سماجی دوریاں کی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔
در اصل بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا کہ سماجی کارکنان عوامی سطح پر کھانا تقسیم نہیں کریں گے بلکہ جن کو بھی امداد کرنا ہے وہ تھانے میں دے جائیں اور پولیس کے ذریعے کھانا تقسیم ہوگا۔
ایسے میں عوام کو کھانا ضرور مل رہا ہے، لیکن جس کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا اور ایسی صورت حال سامنے آئی ہے اسی کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔