ETV Bharat / state

جس بینک میں ملے تھے کورونا مریض، وہاں لگا صارفین کا ہجوم

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں چند روز قبل جس اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں کورونا مثبت مریض پایا گیا تھا۔ جمعہ کو وہاں صارفین کی بھاری بھیڑ امڈ آئی۔ بینک کے گیٹ پر بڑی تعداد میں صارفین کے پہنچنے سے وہاں سماجی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہوئی۔

social distance violation in bank
صارفین کا ہجوم
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:47 PM IST

قابل غور ہے کہ گزشتہ جمعرات کو بارہ بنکی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مین برانچ میں کورونا مثبت مریض ملے تھے۔ اس کے بعد جمعہ کو بینک بند رکھا گیا تھا تاکہ اس میں سینیٹائزیشن کرنے کے ساتھ دیگر احتیاطی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

دیکھیں ویڈیو

سنیچر اور اتوار کو بینک بند رہا، اس کے بعد جب پیر کے روز صبح بینک کھلا، تو وہاں صارفین کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

احتیاطا ٹوکن کے ذریعہ بینک میں ایک ایک شخص کو ہی اندر داخل کیا جا رہا تھا لیکن تین روز بعد بینک کھلنے سے بھیڑ کم نہیں ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ سے سماجی فاصلے کا عمل ٹوٹ رہا تھا۔

مزید پڑھیں

بارہ بنکی: کامگار خواتین لاک ڈاؤن سے مزید پریشان

گیٹ پر صارفین کے لیے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کسی بھی طرح کا نتظام نہیں تھا۔ عوام ایک دوسرے سے دوری کا بالکل خیال نہیں رکھ رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کے پاس ماسک تھا، تو کچھ بغیر ماسک کے تھے۔ یہ حال اس جگہ کا تھا جہاں چند روز قبل ہی کورونا مثبت مریض ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.