ETV Bharat / state

رامپور: کلیساؤں میں بھی سماجی دوری - کلیساؤں میں بھی نظر آیا سوشل ڈسٹینس

عیسائی مذہب کے مقدس تہوار گڈ فرائڈے پر لاک ڈاؤن میں نظر آیا سوشل ڈسٹینس۔ اس دوران کلیساؤں پر خصوصی دعائیہ پروگراموں میں صرف ساتھ سے آٹھ افراد شامل رہے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عقیدت مندوں تک پہنچایا گیا جیسس کا پیغام۔ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لئے دعائیں کی گئیں۔

گڈ فرائڈے
گڈ فرائڈے
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 4:05 PM IST

آج عیسائی مذہب کا مقدس تہوار گڈ فرائڈے ہے۔ ملک و بیرون کے ساتھ ہی رامپور میں بھی عیسائی مذہب کے لوگوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کرکے گڈ فرائڈے کا اہتمام کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر خصوصی تقریبات کے ذریعہ عیسا مسیح کو یاد کیا گیا۔ ملک بھر میں پھیلی جان لیوا وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کا اثر رامپور کے کلیساؤں پر بھی صاف نظر آیا۔ جہاں ہر سال گڈ فرائڈے پر عسائی مذہب سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں چرچوں میں پہنچ کر مذہبی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں، وہیں آج یہاں چہار جانب صرف سناٹہ ہی نظر آیا۔

رامپور کے سول لائنس علاقے میں واقع میتھوڈسٹ چرچ میں بائبل کا درس دیا گیا۔ اس موقع پر چرچ کی نند نے عیسا مسیح کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عیسا مسیح نے گناہوں کا خاتمہ کرنے کے لئے تمام گناہوں کو اپنے اوپر سمیٹ لیا اور دنیا سے گناہوں کا خاتمہ کر دیا۔

عیسائی مذہب کا مقدس تہوار گڈ فرائڈے
عیسائی مذہب کا مقدس تہوار گڈ فرائڈے

اس موقع پر چرچ میں مزہبی رسومات ادا کرنے صرف آٹھ افراد نے چرچ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی تقریب اور مذہبی رسومات میں صرف چار سے پانچ افراد کے شرکت کی اجازت ہے۔

چرچ کے فادر جان الیسن نے لاک ڈاؤن میں سوسل ڈسٹینس کے سوال پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج یہاں بہت ہی کم لوگوں کو بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک لائیو کے ذریعہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے عیسا مسیح کے پیغام کو سنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.