ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کُنٹل اناج ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچانے اور لاوارث لاشوں کی تدفین کرنے والے سماجی کارکن شاکر یار خاں نوری کا انتقال ہوگیا۔
وہ 'عوامی خدمات کمیٹی' نامی تنظیم کے صدر کی حیثیت سے لوگوں کی مدد کرتے تھے۔
ہر سال بارہ ربیع الاول کے موقع پر 12 غریب لڑکیوں کی شادی کے اخراجات بھی اُن کی کمیٹی برداشت کرتی تھی اور فی بیٹی کو تقریباً ایک لاکھ روپیہ قیمت کا ضروری سامان بھی بطور جہیز دیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاکر یار خان کی بے لوث خدمات
سماجی کارکن شاکر یار خاں نوری سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو باہری میڈیکل سے خریدی جانے والی دوا کے لیے پیسہ بھی دیا کرتے تھے۔