بارہ بنکی کے سول لائن واقع گاندھی بھون کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے اپواس کر رہے راج ناتھ شرما نے کہا کہ 90 روز سے مسلسل چلی آ رہی کسانوں کی تحریک دنیا کے تمام جمہوری ملکوں کی تاریخ میں سب سے بڑی تحریک ہے اور حکومت کسانوں کے مطالبات نہ مان کر صورتحال کو اور تشویشناک بنا رہی ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مرکزی حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہو گیا ہے، کیونکہ یہ حکومت اسی بنیاد پر اقتدار میں آئی تھی کہ گزشتہ حکومت سے عوام کو نہ ملنے والی سہولیات کو یہ فراہم کرے گی۔ لیکن اس حکومت نے آنے کے بعد تمام ایسے کام کئے جس سے عوام پریشان ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ہڑتال کرنے کا اعلان
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت ملک کو غریبی اور فاقہ کشی کی جانب لے جا رہی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ، ریل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا کمزور طبقہ کافی پریشان ہو رہا ہے۔