کانپور: اترپردیش کے کانپور انکاؤنٹر معاملے میں چوبے پور کے ایس او ونے تیواری کے کردار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کانپور رینج کے آئی جی (انسپکٹر جنرل پولیس) نے انہیں فی الحال معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوبے پور پولیس اسٹیشن کے انچارج ونے تیواری کو وکاس دبے کے گھر پر چھاپے ماری کے دوران کوتاہی برتنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے ونے تیواری کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ونے تیواری وکاس دبے سے فون پر بات کی تھی۔
پولیس انسپکٹر جنرل مہت اگروال کا کہنا ہے کہ 'کوئی بھی اس معاملے میں ملوث پایا گیا تو اسے برخاست کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ، راہل تیواری نامی شخص کی شکایت پر ، اسٹیشن ہیڈ ونے تیواری ملرم وکاس دبے کے گاؤں بیکارو گئے تھے ، جہاں وکاس دبے نے ونے تیواری کی موجودگی میں راہول تیواری کو جم کر پیٹائی کی۔ معاملے میں ونے تیواری کے مداخلت کرنے پر وکاس دبے نے ان کا موبائل چھین لیا اور ان سے بدسلوکی کی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'وکاس اور ایس او کے مابین جھڑپ بھی ہوا تھا جس کے بعد پولیس واپس آگئی ۔ اس کے بعد ، جمعرات کے روز پولیس نے راہل تیواری کی تحریر پر ایف آئی آر درج کرکے وکاس دبے کو پکڑنے کے لئے سی او بلہور کی سربراہی میں ایک آپریشن تیار کیا۔
اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ہتیش چندر اوستی نے کہا کہ شرپسندوں کو پولیس کی آنے کی جانکاری پہلے سے تھی ۔ یہ معلومات پولیس یا کسی اور ذریعہ سے لیک ہوئی ہے ، ان تمام نکات کی گہرائی سے تفتیش کی جارہی ہے۔
معلوم ہوکہ مجرم وکاس دوبے کو کانپور کے چوبے پور میں پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر وکاس دوبے کے گنڈوں نے حملہ کرکے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ جس کے بعد سے وکاس دوبے فرار ہے