اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3,376 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں صرف 45 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں آج 403 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 8 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 56,653 ہے ابتک 50,412 صحتیاب ہوئے اور 755 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں فعال کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 5,489 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں۔