ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 361 پہنچی - لاک ڈاؤن

اتر پردیش میں کورونا وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے۔ اترپردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 38 اضلاع میں اب تک 361 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔

اترپردیش کے 38 اضلاع میں اب تک 361 افراد مثبت پائے گئے

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 9:34 AM IST

اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے جہاں اس وائرس کی زد میں سب سے زیادہ لوگ آگرہ میں تھے، لیکن بعد میں نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) میں اس وائرس کے مریض سب سے زیادہ ہو گئے۔ وہیں آگرہ اس معاملے میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

اترپردیش کے 38 اضلاع میں اب تک 361 افراد مثبت پائے گئے
اترپردیش کے 38 اضلاع میں اب تک 361 افراد مثبت پائے گئے

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ کورونا مثبت مریضوں کے اعداد و شمار

  • آگرہ میں 64
  • نوئیڈا میں 62
  • میرٹھ میں 35
  • غازی آباد میں 23
  • شاملی میں 17
  • سہارنپور میں 14
  • سیتا پور میں 10
  • دارالحکومت لکھنؤ میں 29

اترپردیش میں کورونا وائرس کے معاملے صوبہ کے 38 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی تعداد کل 361 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 195 لوگوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

لکھنؤ کی بات کی جائے تو یہاں پر 29 افراد مثبت ہیں، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔ کرونا شہر میں مزید نہ پھیلنے پائے اس کے لیے کئی علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔

ریاست میں بدھ کے روز شام چار بجے تک 29 لوگ مثبت پائے گئے، جن میں سے 16 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

آج کل 31 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

  • آگرہ سے 08
  • غازی آباد سے 03
  • نوئیڈا سے 12
  • درالحکومت لکھنؤ سے05
  • کانپورسے 01
  • شاملی سے 01
  • پیلی بھیت سے 01

کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک چار اموات ہوئی ہیں۔ بستی، میرٹھ، وارانسی اور آگرہ میں ایک ایک لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اترپردیش میں لاک ڈاؤن 15 اپریل کو کھلنا تھا لیکن اب امید یہی ہے کہ لاک ڈاؤن آگے بڑھا دیا جائے گا کیونکہ اپر چیف سیکرٹری اونیش اوستھی نے کانفرنس کے دوران اشارہ دیا تھا کہ اگر صوبے میں ایک بھی شخص کورونا کا مثبت پایا گیا، تو لاک ڈاؤن بڑھا دیا جائے گا۔

ظاہر ہے کہ جس تیزی سے اترپردیش میں کورونا کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ اس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.