گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی سوات ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو ای کامرس (فلپ کارٹ) کے لفافوں میں گانجہ اور چرس کی اسمگلنگ کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں بی بی اے مکمل کرنے والی طالبہ ہے ۔اس کا چچا زاد بھائی بلند شہر کے رہنے والے اور اس کا دوست بلیا کا رہنے والا جئے پرکاش شامل ہیں۔
ملزمین گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک اور دیگر مقامات پر واقع کالجوں اور فیکٹریوں کو آن لائن ڈیمانڈ پر گانجہ اور چرس سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کو واٹس ایپ پر آن لائن ڈیمانڈ ملتی تھی۔گینگ لیڈر رنکو عرف سیٹھ اور اس کا ساتھی وکاس ابھی تک مفرور ہیں۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ تمام ملزمان کو بیٹا ٹو کوتوالی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی پی اشوک کمار نے کہا کہ مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ تعلیمی ادارے اور اس کے آس پاس گانجہ اور چرس کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ یہ آن لائن ڈیلیوری انتہائی خفیہ طریقے سے کی جا رہی ہے۔ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات نٹ کی مڈھیا کے قریب ایک کار اور ایک بائک کو چیک کیا گیا اور چاروں ملزمان کو موقع سے پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چوری کے شک میں نوجوان کا سر مونڈ کر پورے گاؤں میں گھمایا
ملزمین کے قبضے سے 20 کلو گانجہ، 400 گرام چرس اور 148 لفافے، 41 پیکنگ، پولی تھین اور الیکٹرانک سکیل برآمد ہوئے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے لفافے استعمال کرتے تھے۔