جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں پولیس نے گاڑی چیکنگ کے دوران 890 پیٹی شراب کے ساتھ دو اسمگلر کو گرفتار کیا ہے، برآمد شراب کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربھون سنگھ نے بتایا کہ جلال پور و نیوڑیا پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے منظم شراب اسمگلر گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ٹرک میں لدی 890 پیٹی شراب ضبط کی ہے۔
موقع سے محمد عزیز باشندہ برہان پور مدھیہ پردیش کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فی الحال پولیس فرار ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔