ETV Bharat / state

بنارس میں اسمرتی ایرانی کو چوڑیاں دکھائی گئیں - ہاتھرس معاملہ پر احتجاج

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج بنارس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

Smriti Irani faces protests, shown black flag and bangles in Varanasi
بنارس میں سمرتی ایرانی کو چوڑیاں دکھائی گئیں
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:54 PM IST

اسمرتی ایرانی کے دورہ بنارس کے دوران سماج وادی پارٹی کی خواتین کارکنوں نے سرکٹ ہاؤس کے باہر ہاتھرس معاملہ پر احتجاجی مظاہر کیا اور ایس پی کارکنوں نے مرکزی وزیر کو چوڑیاں دکھائیں۔ اس موقع پر ہاتھرس متاثرہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماج وادی کارکنوں نے کالے جھنڈے لہرائے جبکہ سمرتی ایرانی کو طنزیہ طور پر چوڑیاں بھی دکھائی گئیں۔

بنارس میں سمرتی ایرانی کو چوڑیاں دکھائی گئیں

مرکزی وزیر نے ایس پی کی خواتین کارکنوں سے ہاتھرس متاثرہ کو انصاف دلانے کا یقین دلایا لیکن مرکزی وزیر کی یقین دہانی سے کارکن مطمئین نہیں ہوئے۔ بعدازاں سمرتی ایرانی کسانوں سے ملاقات کےلیے گاؤں کی جانب روانہ ہوئیں تاہم کانگریس کارکن ان کی گاڑی کے سامنے آگئے اور احتجاج کیا۔ اس موقع پر کالے جھنڈے دکھائے گئے اور واپس جاؤں کے نعرے بلند کئے گئے۔

سماج وادی پارٹی، خواتین ونگ کی ضلعی سیکرٹری پوجا یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہاتھرس درندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں مرکزی وزیر سے بھی بات کی گئی لیکن مرکزی وزیر نے کوئی واضح تیقن نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’خواتین کے تحفظ کو لیکر صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ اترپردیش میں بی جے پی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے تاہم 2022 انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی آج بنارس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’70 برس سے کسان غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے جبکہ انہیں مودی حکومت نے آزاد کردیا ہے اور زرعی قوانین سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کی بھلائی اور فائدہ کےلیے فکرمند ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.