آتشزدگی مکانات کو نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
گھنٹہ گھر علاقے مسجد اختر کے قریب غیرقانونی گیس سلنڈروں کا کاروبار چل رہا تھا۔ سیکڑوں سلینڈر ایک گھر میں رکھے ہوئے تھے۔
گیس کے اخراج کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کے فوری بعد فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور عوام کی چوکسی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔
واقعہ کے بعد مکان کا مالک فرار ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقاقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے سلنڈرس کو ضبط کرلیا ہے۔ آتشزدگی کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔