ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آتشزدگی کی وجہ سے گھر میں سو رہے میاں بیوی جل کر ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ شب دونوں نے مچھر مارنے کے لیے گھر میں مورٹین جلائی تھی۔ گھر میں مورٹین جلاکر دونوں سو گئے اور کاغذ پر مورٹین رکھی ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ دونوں میاں بیوی سوتے رہے اور آتشزدگی سے جل کر خاک ہو گئے۔
یہ معاملہ تھانہ سُبھاش نگر علاقے کا ہے۔ اس علاقے کے بنشی نگلا گاؤں میں میاں بیوی گہری نیند میں سو رہے تھے۔ دونوں نے مچھر بھگانے کے لیے ایک مورٹین جلاکر کاغذ پر رکھ دی تھی۔ جب دونوں گہری نیند میں سو رہے تھے، تبھی مورٹین ختم ہونے کے بعد کاغذ جلنے لگا اور رفتہ رفتہ گھر میں آگ لگ گئی۔ گہری نیند میں سو رہے پپّو اور اُنکی اہلیہ نیرج جل کر ہلاک ہو گئے۔ آتشزدگی کا شور مچا تو مقامی لوگوں نے آگ بُجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو پانے میں تاخیر کی وجہ آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی اور دونوں میاں بیوی جل کر ہلاک ہو گئے۔
اترپردیش: بھیانک آتشزدگی میں بچہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی
اس آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے پپّو اور اُنکی اہلیہ نیرج ونشی نگلا میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ اُنکی کوئی اولاد نہیں تھی۔ پپّو رکشہ چلا کر اپنا اور اپنی بیوی کا گزر بسر کرتا تھا۔ لیکن گزشتہ رات دونوں آتشزدگی میں ہلاک ہو گئے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی بریلی نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد پولس فوراً موقع پر پہنچ گئ۔ فی الحال دونوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔