ریاست اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج کے صدر کوتوالی علاقے کے گاؤں سسوا منشی میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے 6 سالہ بچے پر حملہ کردیا۔
بچہ گھر کے قریب باغ سے اکیلے گھر جارہا تھا۔ اسی دوران راستے میں آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ اسے گھیر لیا اور اسے نوچنا شروع کردیا۔ آوارہ کتوں کے جھنڈ کے بیچ میں معصوم کو دیکھ کر آس پاس کے لوگ بچانے دوڑے ۔ تبھی ایک آوارہ کتے نے معصوم کا گلہ پکڑا اور لےکر بھاگنے لگا۔ جس کی وجہ سے معصوم بری طرح زخمی ہو گیا۔ کسی طرح اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 6 سالہ معصوم راجن اپنے نانیہال آیا ہوا تھا۔ معصوم راجن گاؤں کے قریب باغ میں آم لینے گیا ہوا تھا اس وقت اس کے ساتھ کنبہ کے افراد بھی تھے۔ جب کنبہ گھر واپس آگئے اور راجن دوسرے بچوں کے ساتھ باغ میں کھیلنے اور آم لینے کے لیے رک گیا۔
تھوڑی دیر بعد راجن بھی باغ سے اکیلے گھر آنے لگا۔ تبھی راستے میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے معصوم راجن کو گھیر لیا اور اسے چاروں طرف سے نوچنے لگے۔