ETV Bharat / state

بہرائچ میں خطرناک سڑک حادثہ، 6 ہلاک - زبردست سڑک حادثہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں چھ لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی، جبکہ دس لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

بہرائچ میں خطرناک سڑک حادثہ، چھہ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:00 AM IST

Updated : Nov 2, 2020, 9:18 AM IST

ضلع بہرائچ کے پیاگپور کے شیودہا موڑ پر پیر کے روز ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔جبکہ دس لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بہرائچ کے تھانہ پیاگپور علاقے میں پیش آیا ہے۔ جہاں عقیدتمندوں سے بھری میجک اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ، جبکہ 10 لوگ زخمی ہوگئے۔ جس میں سے تین حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وہیں بتایا جارہا ہے پڑوسی ضلع لکھیم پور کھیری کے بیلرایاں سے قریب 16 لوگ میجک پر سوار ہوکر کچھوچہ شریف زیارت کے لیے جارہے تھے۔وہاں سے واپس لوٹتے وقت دیر رات تھانہ پیاگپور علاقے میں ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ایمرجینسی محکمہ کے ڈاکٹر وویک گپتا نے بتایا کہ دیر رات تقریبا ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان پیاگپورا سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا۔ اسپتال میں قریب 11 لوگوں کو داخل کرایا گیا، جس میں علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2020, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.