ETV Bharat / state

رامپور میں کورونا کے چھ نئے معاملے

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:10 PM IST

رامپور میں کورونا کے 6 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر کل 73 ہوگئی ہے۔

رامپور میں کورونا کے چھے نئے معاملے
رامپور میں کورونا کے چھے نئے معاملے

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر 6 نئے معاملے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 73 ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے ۔

رامپور میں کورونا کے چھے نئے معاملے۔ویڈیو

رامپور میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں 6 نئے مثبت معاملے آنے کے بعد اب کورونا ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر کل 73 ہوگئی ہے ۔

ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوڈ 19 جیسی عالمی وباء کے متعلق غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہ کریں۔ بے ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اگر ایمرجنسی میں نکلنا بھی پڑے تو ہمیشہ ماسک لگا کر گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے ضلع کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی بیماری پر قابو پانے کے لئے آپ تمام لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ آپ کے بغیر تعاون کے انتظامیہ پورے طور پر کورونا پر قابو نہیں پا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو ابھی بھی کوڈ 19 سے متعلق جانکاری کی وجہ سے لاپرواہی کا ثبوت دے رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے بتائے گئے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے ساتھ اب انتظامیہ سختی سے پیش آئے گی ۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہم عوام سے بار بار سوشل ڈسٹینسنگ اور ماسک لگانے کی اپیل کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جانب سے آپ ایسا کوئی لاپرواہی والا عمل نہ کریں جس سے ہمیں مجبوراً سخت کاروائی کرنا پڑیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.