اٹاوہ میں سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک - ڈرائیور اور مالک
اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے فرینڈس کالونی تھانہ علاقہ میں ٹرک کی زد میں آنے سے پک اپ گاڑی پر سوار چھ سبزی فروشوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
اٹاوہ میں سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پکے باغ کے پاس منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے د رمیان یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک تیز رفتار ٹرک ڈیوائڈر توڑتے ہوئے سڑک کی دوسری طرف آ گیا اور مخالف سمت میں جا رہے کٹھل لدے پک اپ وین پر پلٹ گیا۔
اس حادثے میں پک اپ پر سوار چھ سبزی فروشوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی ایک شخص کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان اور زخمی سبھی سبزی فروش بكیور تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے اس حادثے میں شامل ٹرک کو پکڑ لیا ہے. اس کے ڈرائیور اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔