ETV Bharat / state

Balrampur Accident بلرامپور میں سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت - بلرام پور میں ایک دردناک سڑک حادث

بلرام پور میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:57 PM IST

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے شری دت گنج تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں میاں۔بیوی سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)نمرتا شریواستو نے بتایا کہ بلرامپور اترولہ شاہراہ پر غالب پور گاؤں کے نزدیک آج صبح پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے کار میں سوار سبھی اراکین کی موت ہوگئی۔ سونو ساہو اپنےکنبے کے دیگر پانچ افراد کے ساتھ کار سے نینی تال سے واپس دیوریا ضلع میں واقع اپنے گھر جارہے تھے کہ اچانک بلرامپور اترولہ شاہراہ پر غالب پور گاؤں کے نزدیک سامنے سے آرہے بے قابو ٹرک سے کار کی ٹکر ہوگئی۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ کار کی رفتار بھی بہت زیادہ تھی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) نے بتایا کہ حادثے میں کار سوار میاں، بیوی و چار بچوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد نینی تال سے دیوریا میں اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔ اس سوئفٹ ڈزائر کار کی نمبر پلیٹ UK04 1188 ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار نے بتایا کہ کار میں ملے آدھار کارڈ پر سونو ساہو گاؤں وینکول تھانہ شریرام پور ضلع دیوریا لکھا ہوا تھا۔ اس کی بنیاد پر گھر والوں کو اطلاع دی گئی ہے۔ جاں بحق افراد کے نام اور تفصیلات اہل خانہ کے آنے کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔ دیگر مہلوکین کی شناخت کرائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hardoi Road Accident ہردوئی میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.