ETV Bharat / state

Rampur road accident: رام پور سڑک حادثے میں چھ ہلاک، چار زخمی - Rampur road accident

رامپور کے ٹانڈہ میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہیں جن کو علاج کے لئے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ Six killed, four injured in Rampur road accident

رام پور سڑک حادثے میں چھ ہلاک، چار زخمی
رام پور سڑک حادثے میں چھ ہلاک، چار زخمی
author img

By

Published : May 6, 2022, 10:58 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ چار لوگ شدید طور پر زخمی ہیں جن کو صدر ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ Six killed, four injured in Rampur road accident

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تحصیل ٹانڈہ کے لال پور گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار انووا کار پہلے ہائی ٹینشن پول سے ٹکرائی پھر ایک بڑے پیڑ سے ٹکراتی ہوئی کھائی میں جاگری، انووا کار میں 11 افراد سوار تھے جس میں سے چھ افراد کی موقع ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہیں، زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ Six killed, four injured in Rampur road accident

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انووا کار میں سوار سبھی 11 افراد کندرکی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جو عظیم نگر تھانہ علاقے کے کسی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے، اسی دوران یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی مقامی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال روانہ کر دیا جبکہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے صدر ہسپتال میں ہی داخل کروا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.