مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج میں بھارت۔نیپال کے سونولی سرحد پر 06ایرانی شہریوں کو فرضی دستاویز کے ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں نے نیپال جاتے وقت ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے ایرانی شہریوں میں سے دو خاتون اور 04مرد ہیں۔ ایرانی شہری اپنے ویزہ پر فرضی اسٹامپ لگا کر غیر قانونی طور سے نیپال جانے کی کوشش میں تھے۔ تبھی سیکورٹی ایجنسیوں نے شک کی بنیاد پر انہیں پکڑ لیا۔ پولیس نے ایرانی شہریوں کے خلاف 14 غیر ملکی ایکٹ و فرضی دستاویز تیار کرنے کے تحت آئی پی سی کا کیس درج کر کے جیل بھیجنے کی کاروائی کی ہے۔
پولیس کے گرفت میں کھڑے ان ایرانی شہریوں کا ویزہ مارچ 2023 میں ختم ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے ہی یہ سبھی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں رہ رہے تھے۔ آج یہ سبھی اپنے ویزہ پر فرضی مہر لگا کر ہندوستان سرحد سے غیر قانوی طور سے نیپال جانے کی کوشش میں تھے۔ سرحد پر تعینات سیکورٹی ایجنسیوں نے جانچ کے دوران شبہ کی بنیاد پر ان ایرانی شہریوں کو امیگریشن کو سونپ دیا جس کے بعد امیگریشن نے جانچ کے دوران ان سبھی کے ویزہ پر لگا اسٹامپ فرضی پایا۔
جانچ کے دوران پتہ چلا کہ ان کا ہندوستان ویزہ مارچ 2023 میں ہی ختم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں پولیس کو سونپ دیا گیا۔ اڈیشنل ایس پی آتش سنگھ نے بتایا کہ پکڑے گئے ایرانی شہریوں کے خلاف 14 غیر ملکی ایکٹ و فرضی دستاویز تیار کرنے کے تحت آئی پی سی کا کیس درج کر کے جیل بھیجنے کی کاروائی کی ہے۔
یو این آئی