علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام بھارت میں سیاحت کے شعبہ کے لیے درکار ہنر و رجحانات کے موضوع پر چھ روزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو جی سی ایچ آئی ڈی سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد اختتامی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب نے کہا کہ حکومت بھارت کی وزارت سیاحت کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ سیاحت کے طلباء و پیشہ ور دونوں کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحامد (آئی پی ایس) اور مہمان اعزازی نامور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے شعبہ کامرس کو ورکشاپ کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت متنوع ثقافت اور قدیم وراثت کا حامل ملک ہے جس کا ہر خطہ کسی نہ کسی سبب سے سیاحوں کے لیے جاذبیت رکھتا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی اور اے ایم یو کے رجسٹرار عبدالحمید آئی پی ایس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملکی معیشت کے لیے بہت اہم ہے لیکن اس کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ اس پیشے سے وابستہ افراد ہنر مند ہوں اور وہ بازار کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔
ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر شیبا حامد نے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے آرگنائزنگ ٹیم کے جوش و جذبے کو بطور خاص سراہا۔
عبدالواحد فاروقی اسسٹنٹ پروفیسر کامرس ڈیپارٹمنٹ ذاکر حسین کالج دہلی نے بتایا کہ یہ ہفت روزہ ورکشاپ بہت اچھی رہی۔ یہ چھ دن بہت اچھے گزرے اور ہم لوگوں نے بہت کچھ سیکھا اور ورکشاپ کے دوران بہت سی سرگرمیاں بھی کیے۔