ETV Bharat / state

امبیڈکر کی مورتی کونقصان پہنچانے کے الزام میں چھ پر مقدمہ

بلرامپور میں امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچانے اور دلت سماج کو گالیاں دینے کے الزام میں چھ افراد پر مقدمہ درج کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

امبیڈکر کی مورتی کونقصان
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 3:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے غورا چوراہے کے علاقے میں بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچانے اور دلت سماج کو ذات پات پر مبنی گالیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے پیر کو بتایا کہ رتنپور گاؤں میں واقع بدھ ویہار نامی پوجا کے مقام پر لگی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کو منہدم کرنے اور منع کرنے پر ذات پر مبنی گالیاں دینے کے معاملے میں پولیس نے رمیش کشیپ، رام اوتار سمیت چھ ملزموں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 25 اکتوبر کی رات تقریباً سوا دس بجے پیش آیا تھا۔ سبھی ملزموں نے بدھ ویہار پوجا سینٹر میں گھس کر پٹاخے پھوڑے اوروہاں لگی بابا صاحب کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔

الزام ہے کہ وملیش کمار، بابولال بھارتی، رامکشور، منی رام، رماکانت اور رادھے شیام بھارتی نے منع کیا تو ملزموں نے انہیں ذات پر منبی گالیاں دیتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ڈپٹی ایس پی کرم ویر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے، اور جانچ کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.